غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
گوجرہ (تحصیل رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 344 ج ب کے قاسم علی کو غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے۔۔۔
رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم اپنی دکان چک نمبر 342 ج ب میں بغیر لائسنس کھلے عام پٹرول فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔