فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح

فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح

حالیہ آٹھ ماہ کے دوران ریکارڈ رفتار سے کام کرکے مرمت مکمل کی گئی:حنیف عباسی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے فیصل آباد ریلوے سٹیشن کی مرمت و تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹیشن کی مرمت عارضی نہیں بلکہ اصل مضبوطی کے ساتھ جامع طور پر بحال کی گئی ہے اور پاکستان ریلوے آئندہ بھی عوامی خدمت اور بہتر ٹرانسپورٹ کے عزم کے ساتھ خدمات میں اضافہ کرے گا۔ اُنہوں نے ریلوے انتظامیہ، ملازمین اور تعاون کرنے والی بزنس کمیونٹی کو شاباشی دیتے ہوئے متعدد بڑے منصوبوں اور سہولتوں کا بھی اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں