ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

غفلت یا تاخیر برداشت نہیں ،ضلعی افسرعوامی مسائل حل کریں:عمر عباس

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقاتیں کیں، انکے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعدد شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کیے ۔ شہریوں نے بلدیاتی امور، اراضی کے تنازعات، صاف پانی، سیوریج اور سڑکوں کی حالتِ زار سے متعلق شکایات پیش کیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ، ہر محکمہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ذمہ دار ہے ، غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے اس موقع پر متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کا حل فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے ،عمر عباس میلہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرعوامی رابطہ مہم جاری ہے تاکہ مسائل براہِ راست عوام سے سن کر حل کیے جائیں، عوام دفتر آنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، انتظامیہ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں