سڑک کنارے کیلے کی باقیات کو آگ لگانا معمول بن گیا
کولڈ سٹور مالکان نے انسدادِ سموگ اقدامات کو نظرانداز کر دیا، ماحول آلودہ
پینسرہ(نمائندہ دنیا)کولڈ سٹور مالکان نے سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب سمیت ضلعی حکومت کے احکامات کو نظرانداز کر دیا ۔کمشنر کی جانب سے ایک جانب خشک سویپنگ ،پانی چھرکائوکے بغیر جھاڑو لگانے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ دوسری جانب چھوٹا بائی پاس روڈ نزد نیو سبز منڈی کئی کلو میٹر تک سڑک کی اطراف میں کیلے کی باقیات (پتے ) جمع ہیں جنہیں مناسب جگہ ٹھکانے لگانے کی بجائے آئے روز رات گئے آگ لگا دی جا تی ہے جس سے اٹھنے والا کالا زہریلا دھواں ماحول کو تباہ کرنے کے ساتھ سموگ میں آضافہ کا سبب بن رہا ہے جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں سڑک کے اطراف میں راکھ کے ڈھیر ماحول آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر سے موجودہ صورتحال پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔