چنیوٹ :دو ہفتے جاری رہنے والا ڈسٹرکٹ اولمپیڈ اختتام پذیر
ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام 12 ہزار طلبہ کی مختلف کھیلوں میں شرکت مہمان خصوصی کمشنر،ڈی سی، مولانا الیاس چنیوٹی ودیگرنے مقابلے دیکھے
فیصل آباد،چنیوٹ(خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل کمشنر و ڈسٹرکٹ انتظامیہ چنیوٹ کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام دو ہفتوں سے زائد جاری رہنے والا ڈسٹرکٹ اولمپیڈ 2025 اختتام پذیر ہوگی۔اکھیلتا چنیوٹ کے تحت اولمپیڈ میں 11 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ساڑھے 12 ہزار سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی طلبہ اوراساتذہ کے مابین بھی مقابلے ہوئے ۔ طلبہ نے کرکٹ، ہاکی، فٹبال، کبڈی، اتھلیٹکس، والی بال،بیڈمنٹن،رسہ کشی، جمناسٹک، سائیکلنگ جبکہ اساتذہ نے بھی رسہ کشی،اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ونر کھلاڑیوں کیلئے 15 لاکھ روپے کے نقد انعامات رکھے گئے تھے۔
کمشنر راجہ جہانگیر انورنے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل،ایڈیشنل کمشنر آصف حیات،رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی، ایڈیشنل ٖ ڈی سی جنرل واثق عباس ہرل،سی او ایجوکیشن ظفراقبال ،اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔اختتامی روز کبڈی اور رسہ کشی کے کانٹے دار مقابلے ہوئے ۔کمشنر نے ثقافتی سٹالز کا بھی دورہ کیا اورطالبات کے تیار کردہ روایتی کھانا ساگ مکئی کی روٹی چکھی۔کمشنر نے شاندار ٹورنامنٹ پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو مبارکباد دی اور کہا کھیلیں نوجوانوں میں نظم وضبط،بھائی چارہ اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔ کمشنرنے اولمپیڈ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسے مقابلے تسلسل سے کرانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔