گورنمنٹ گرلز سکول میں تحصیل سطح کے کھیلوں کے مقابلے

 گورنمنٹ گرلز سکول میں تحصیل سطح کے کھیلوں کے مقابلے

ضلع بھر کے اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا :عمر عباس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں تحصیل سطح کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 291 ج ب میں ہوئے ۔اس موقع پر فٹبال، کرکٹ، والی بال، ایتھلیٹکس اور رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے ،جن میں طلبہ نے بھرپور جذبے ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا،تقریب میں پیش کیے گئے شاندار ٹیبلو میں قومی یکجہتی، محنت اور امن کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا جبکہ طلبہ نے مارشل آرٹس کا متاثرکن مظاہرہ پیش کیا جسے شرکا نے بے حد سراہا۔

ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کھیل ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کر سکیں۔ سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل نے کہا کھیل نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا اہم جزو ہیں، جو طلبہ میں برداشت، تعاون اور کامیابی کی جستجو پیدا کرتے ہیں،تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں