کمشنر کی زیرصدارت انسدادِ ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس
ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونیوالی یوسیز میں ہاٹ سپاٹس پر فوکس کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت انسدادِ ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عدنان محمود،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہباز کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میان شریک تھے ۔کمشنر نے ڈویژن میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے کہا ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے والی یونین کونسلز میں ہاٹ سپاٹس پربھرپور فوکس کیا جائے۔
سرویلنس کا عمل تیز کریں اور سرگرمیوں کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔انہوں نے کہا ڈیش بورڈ پرمستند ڈیٹا اپ لوڈ ہونا چاہیے ۔انہوں نے جھنگ اور چنیوٹ میں فلڈ کے بعد ڈینگی کی افزائش روکنے کے اقدامات پر بریفنگ بھی لی اور کہا آئوٹ ڈور کے ساتھ انڈور پر بھی یکساں توجہ دیں ۔ ہیلتھ مراکز میں مختص بیڈز پر علاج معالجہ کی طبی سہولیات یقینی ہونی چاہیں شہریوں کی آگاہی کے لئے منظم آگاہی مہم کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے ۔انہوں نے مشترکہ کاوشوں سے اس سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دینے کے عزم کو دہرایا۔