ٹو بہ :گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر بدستور موجود
صفائی کی ذمہ داری پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کی گئی تھی ، حکام سے نوٹس کا مطالبہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی ذمہ داری پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کی گئی، تاہم شہریوں نے اسے ناکام قرار دیا۔ مین شاہراہوں پر کمپنی کے ملازمین نظر آتے ہیں جبکہ گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر بدستور موجود ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ گلی محلوں میں روزانہ صفائی کا نظام فعال کیا جائے تاکہ ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔