خسرہ ، روبیلا سے بچاؤکی قومی مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینار
محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسرز ،سکول سربراہان ،اساتذہ کی شرکت ، آ گاہی واک
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم نے ضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤکی قومی مہم کے حوالے سے آگاہی سیمینارکی صدارت کی۔گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی میں محکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسرز اور سکول سربراہان کے علاوہ اساتذہ نے شرکت کی ۔محکمہ صحت سے یونیسیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مدثر سلیم نے اپنے خطاب میں خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں کے بچوں کی صحت پر منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔ یو نیسیف نمائندہ میڈم شہناز نے مہم کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔
ضلعی تعلیمی آفیسر ثانوی تعلیم محمد وسیم ساجد، ضلعی تعلیمی آفیسر برائے خواتین میڈم مریم شاہی،نائب ضلعی تعلیمی آفیسرز عبدالغفار،ڈاکٹر حناء ریاض،ناہید چھینہ،محمد ظفر عباس اور دیگرز آفیسرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔تمام مقررین نے خسرہ و روبیلا مہم کی کامیابی کے لئے عوامی آگاہی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینیشن مہم 17 تا 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی جس کے دوران 6 ماہ سے 5 سال عمر کے تمام بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔مہم بارے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا