ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے خسرہ و روبیلا ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے خسرہ و روبیلا ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کر دیا

ضلع بھر میں 3 لاکھ 34 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام سٹی ہسپتال میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم، ڈی ایچ او ڈاکٹر فیضان ارشد سمیت محکمہ صحت کے افسر اور عملہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ویکسی نیشن مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی، جس دوران ضلع بھر میں 3 لاکھ 34 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم کی تکمیل کے لیے 101 فکس ٹیمیں اور 195 آؤٹ ریچ ٹیمیں فیلڈ میں تعینات کی گئی ہیں۔ عمر عباس میلہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا ہے اور تمام ٹیموں کو ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں