ختم نبوت کانفرنس پر رانا ثنا و دیگرشرکاکیلئے ظہرانے کااہتمام

ختم نبوت کانفرنس پر رانا ثنا و دیگرشرکاکیلئے ظہرانے کااہتمام

شرکانے مسعود اقبال کی ضیافت، انتظامات ،مہمان نوازی کی روایات کو سرا ہا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چنیوٹ میں ختمِ نبوت کانفرنس کے موقع پر اقبال رائس ملز پرائیویٹ لمیٹڈ نے حسبِ روایت مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معزز علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر شرکا کیلئے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ کانفرنس کے دوران اقبال رائس ملز کے چیف ایگزیکٹو چودھری مسعود اقبال نے معزز مہمانوں کا روایتی چنیوٹی انداز بھرپور استقبال کیا اورخلوص کے ساتھ میزبانی انجام دی۔ اس موقع پر چودھری مسعود اقبال کے ہمراہ ڈاکٹر ساجد اور چودھری سعید اسلم نے سینیٹر رانا ثنا اللہ کا پرجوش استقبال کیا۔ ایم پی اے ذوالفقار شاہ، ڈی پی او عبداللہ احمد، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں نے مسعود اقبال کی جانب سے پرتکلف ضیافت، منظم انتظامات اور مہمان نوازی کی روایات کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیااورکہا کہ اقبال رائس ملز کی جانب سے اجتماعی اور مذہبی پروگراموں کی سرپرستی قابلِ ستائش ہے ، ایسی سرگرمیاں بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں