پی ٹی آئی کا مستقبل تاریک، اقتدار نہیں مل سکتا،فقیرحسین

 پی ٹی آئی کا مستقبل تاریک، اقتدار نہیں مل سکتا،فقیرحسین

عوام نے اسکاپونے چار سالہ اقتدار اور حکومت گرنے کے بعد کرداربھی دیکھ لیالیگی امیدوار ضمنی الیکشن جیتیں گے :راجہ دانیال کی انتخابی مہم کے موقع پر گفتگو

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کاسیاسی مستقبل تاریک ہوچکاہے اسکے بانی کبھی اقتدارمیں نہیں آ سکتے ۔ عوام نے پی ٹی آئی کاپونے چار سالہ اقتداربھی دیکھ لیاہے اور جمہوری وقانونی طریقے سے حکومت گرنے کے بعد کرداربھی دیکھ لیا۔مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملکی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے والی ہے وعدوں دعووں پریوٹرنز لینے والی نہیں ۔نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں باوقارامیدوارمیدان میں اتارے ہیں جو منتخب بھی ہونگے اور حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کوبھی یقینی بنائیں گے ۔وہ این اے 104 سے پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ دانیال کی انتخابی مہم میں حلقہ کے عوام اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے - انہوں نے کہا جواس حلقہ سے نااہل ہوئے تھے اب انکے عزیز و اقارب بھی راجہ دانیال کی انتخابی مہم میں شامل ہیں جبکہ اس حلقہ سے خود دستبردارہونے والے آ زاد امیدوارکے بھائی راجہ دانیال کے ساتھ چل رہے ہیں،اب انکی کامیابی کی صرف رسمی کارروائی باقی ہے وہ واضح اکثریت سے کامیاب ہونگے - انہوں ں نے کہا ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے حکومت نے میکرو اکنامک استحکام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں