شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرناافسوسناک:شفیق گجر

 شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرناافسوسناک:شفیق گجر

حکومت ریاست کے چوتھے ستون کوتحفظ فراہم کرے ، واقعہ کی شدید مذمت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق گجر نے نجی ٹی وی چینل کے سینئر اینکر پرسن اور سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت اور واقعے کو افسوسناک قرار دیاہے ۔ حکومت ریاست کے چوتھے ستون کو مکمل تحفظ فراہم کرے ۔انہوں نے کہا یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ شاہزیب خانزادہ کو اس وقت ہراساں کیا گیا جب وہ بیرونِ ملک اپنی اہلیہ کیساتھ تھے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا جو لوگ صحافیوں اور انکے بچوں کے نام اور ایڈریس سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں کہ ‘ اِس کو مار دو’ایسے لوگ قانون کی گرفت میں لینے کی ضرورت ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی فیملی کیساتھ جا رہا ہو اور اسے ہراساں کیا جائے ۔ شاہزیب اور انکی اہلیہ نے ہراساں کرنے والے شخص کے الزامات اور نامناسب رویے پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیاجس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں