امانت حاصل کی گئی بھاری مالیت کی رقم خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی بھاری مالیت کی رقم خوردبرد کرلی گئی۔
تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احمر جمیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس سے قریبی تعلقات کی بنا پر بھاری مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی اور مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خورد کر لی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔