جھنگ:سابق صدر بار ایڈوکیٹ منیر کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

جھنگ:سابق صدر بار ایڈوکیٹ منیر کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق صدر بار ایڈوکیٹ منیر احمد سدھانہ سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں مرکزی ملزم عمران قریشی ضلع خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، جبکہ آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔ تین روز قبل گوجرہ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے ، جن میں ایڈوکیٹ منیر احمد سدھانہ، ان کے ڈرائیور اور ایک راہگیر شامل تھے ۔گرفتار ملزم سے سخت تفتیش جاری ہے اور پولیس نے کہا ہے کہ بقیہ ملز موں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ انشاء اللہ بہت جلد بقیہ ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں