شورکوٹ:اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے تحت شجرکاری مہم

شورکوٹ:اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے تحت شجرکاری مہم

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ، میڈم صدف اکبر کی زیرِ نگرانی باہو پارک کے ساتھ اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ کے طلبا اور اساتذہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مختلف اقسام کے پودے لگائے ، جبکہ میڈیا نمائندگان نے بھی تقریب کی کوریج میں اہم کردار ادا کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی بلکہ شورکوٹ کے شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربن فاریسٹ کا قیام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ماحول دوست اقدامات کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او سمیت دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ شرکاء نے اربن فاریسٹ منصوبے کو شہر کے مستقبل کے لیے مثبت اور دیرپا قدم قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماحول دوست سرگرمیوں اور شجرکاری کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی مہم کو مزید بڑھایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں