ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے چارج سنبھال لیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس افسروں نے ڈی پی او کا استقبال کیا۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈاکٹر نوید عاطف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا پولیس کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ آفس کے عملہ سے تعارفی ملاقات بھی کی اور ،امن و امان سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، امن و امان کا قیام ،کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ میری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ضلع بھرکے تمام تھانوں میں بغیرکسی مشکل کے شہریوں کے مقدمات کے اندارج کو یقینی بنایا جائیگا۔شہر کے امن وامان کو ہر صورت یقینی بنا کر شہریوں کو پُر امن ماحول فراہم کریں گے ۔ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھُلے رہیں گے۔ دریں اثنا پولیس افسروں کیساتھ اجلاس میں ڈی پی او نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوںاور مجرموںکیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔