غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج
ڈیزل سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات
میانوالی (نامہ نگار )غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2 پولیس افسران گرفتار، مقدمہ درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے سب انسپکٹر مطیع الرحمٰن اور اے ایس آئی احمد خان کے خلاف ڈیزل سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا نوٹس لیکر دونوں افسران کو طلب کرکے خود ابتدائی انکوائری کی۔ انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر دونوں پولیس افسران کو گرفتار کرکے انکے خلاف 155C کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔محکمہ پولیس اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کی آمین ہے ۔ ایسے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل.محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ محکمہ کے وقار اور عوام کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے ۔