صفائی کے ناقص انتظامات،ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے کنٹریکٹر کو جرمانہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا۔۔۔
اور ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر صفائی کنٹریکٹر کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور اصلاحِ احوال کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔انہوں نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کی انسپکشن کی، مریضوں و لواحقین سے ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی جبکہ ایکسرے ، ای سی جی، سی ٹی اسکین و دیگر مشینوں کے فعال ہونے کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی میں ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو ادویات باہر سے لکھ کر دینے پر سخت وارننگ دی اور واضح کیا کہ تمام ادویات باہر سے نہیں بلکہ ہسپتال سے فراہم کی جائیں گی۔