گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے 12ویں کا نو وکیشن کا انعقاد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے 12ویں کا نو وکیشن کا انعقاد

تقریب میں مختلف سیشنز کے 1 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو اسناد تفویض کی گئیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 12ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کانووکیشن کی کارروائی کی صدارت کی اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز، پرنسپل آفیسرز، فیکلٹی ممبران، معزز مہمانان اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز، ایسوسی ایٹ ڈگری، ایم بی اے اور بی ایس آنرز پروگرام کے مختلف سیشنز کے 1 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو اسناد تفویض کی گئیں اس سال تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو بھرپور انداز میں سراہا گیا، جن میں335 طلبا و طالبات کو گولڈ میڈلز 333 کو سلور میڈلز، اور 326 کو براؤن میڈلز سے نوازا گیا اسی طرح پی ایچ ڈی کے 250 سکالرز نے اپنے سپروائزرز کے ہمراہ اسٹیج پر آکر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم سے ڈگریاں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں