مسلح افراد کا گھر میں گھس کر مبینہ طور پر اہلخانہ پر تشدد
ساجدہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مو جودتھی ، ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ شہری کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا۔تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اچکیرہ کی رہائشی ساجدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اسلحے کے زور پر گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کر دی گئی۔ جس کی زد میں آکر سلطان محمود شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔