گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں منشیات سے آگاہی سیشن کا انعقاد

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں منشیات سے آگاہی سیشن کا انعقاد

مقررین نے منشیات کے استعمال کے معاشرے پر منفی اثرات پر روشنی ڈالی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)انجمن انسدادِ منشیات الائیڈ ہسپتال II کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ اے این ایف سے انسپکٹر عاطف، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم، افضل جالندھری، ڈاکٹر طیب و دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے منشیات کے استعمال کے معاشرے پر منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ منشیات جیسی لعنت سے نہ صرف خود دور رہیں بلکہ اپنے دوستوں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کریں۔ اس موقع پر طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں