کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے اپنے دفتر میں حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی۔
مختلف شہریوں نے اس موقع پر اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات پیش کیں، جنہیں اسسٹنٹ کمشنر نے تسلی سے سنا۔انہوں نے ہر معاملے کی تفصیل جاننے کے بعد متعلقہ محکموں کے افسروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔