گھر سے لاکھوں روپے مالیتی جہیز کا سامان چوری
بٹالہ کالونی میں شرافت علی کے گھر سے واردات کے بعد ملزم فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا جہیز کا سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے صدیقیہ قبرستان سے ملحقہ محلے کے رہائشی شرافت علی نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، بستر، برتن، کپڑے ، الیکٹرانکس کا سامان اور دیگر جہیز کی اشیاء چوری کر لی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔