جڑانوالہ :ایس پی کی زیر صدارت بین المذاہب امن کمیٹی کا اجلاس

جڑانوالہ :ایس پی کی زیر صدارت  بین المذاہب امن کمیٹی کا اجلاس

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)ایس پی جڑانوالہ بختیار احمد کی زیر صدارت بین المذاہب امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم اور مسیحی برادری کی قیادت نے شرکت کی۔

 اجلاس میں شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور مختلف کمیونٹیز کے باہمی تعاون سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے کہا کہ جڑانوالہ میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے تمام طبقات کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں