ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا کمالیہ کے مختلف قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے تحصیل کمالیہ کے مختلف قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے قبرستانوں میں موجود راستوں، داخلی مقامات، گھاس کی کٹائی، جھاڑیوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کے عمل کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر، چیف آفیسر علی رضا اور ایڈمن آفیسر ستھرا پنجاب علی جبران سمیت دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔