کیمیکل ڈور تیار اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 کیمیکل ڈور تیار اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سول ڈیفنس ،متعلقہ تھانوں میں پتنگ سازوں ،ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جائے :ڈی سی پتنگ بازی کیلئے شہر سے باہر مخصوص جگہ دیکھنے پر غور کیا جارہا :کیپٹن(ر)ندیم ناصر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی سطح پر کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 ئپر سختی سے عملدرآمدکرانے کیلئے اہم اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اجلاس کی صدارت کی۔ سٹی پولیس آفیسر بلال عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل،چیف ٹریفک آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس سمیت متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ کیمیکل ڈور تیار اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی سطح پر پتنگ و ڈورسازی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سول ڈیفنس اور تمام متعلقہ تھانوں میں پتنگ سازوں و ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جائے انہوں نے کہا پتنگ بازی کیلئے شہر سے باہر مخصوص جگہ دیکھنے پر غور کیا جارہا ہے ، نئے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ناقابل ضمانت مقدمات درج ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں