چنیوٹ:شہید ایس ایچ او طاہر کی برسی، پو لیس دستے کی سلامی

چنیوٹ:شہید ایس ایچ او طاہر کی برسی، پو لیس دستے کی سلامی

شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،لواحقین کو تحائف بھی پیش کئے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )7 دسمبر کو پولیس کے شہید ایس ایچ او تھانہ سٹی، انسپکٹر محمد طاہر کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ سینئر پولیس افسروں نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین بھی موجود تھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ، ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہید انسپکٹر محمد طاہر نے فرض کی راہ میں جان کی قربانی دی جو محکمہ پولیس کا فخر ہے ۔ ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں اور شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس افسروں نے شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین کو تحائف بھی پیش کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں