لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سبحان اللہ چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔
جو دیگر شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔