کھرڑیانوالہ مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دکانداروں کو وارننگ اور جرمانے
کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا) پیرافورس نے کھرڑیانوالہ مین بازار میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پڑے سامان کو قبضے میں لے لیا اور متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کیے ۔
پیرافورس نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ اگر کسی کا سامان دوبارہ فٹ پاتھ یا سڑک پر نظر آیا تو قانونی کارروائی کے ساتھ دکان بھی سیل کی جائے گی۔