سیل دکانوں کے تالے توڑ کر گیس ریفلنگ، 2افراد گرفتار

 سیل دکانوں کے تالے توڑ کر گیس ریفلنگ، 2افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سیل کی گئی دکانوں کے تالے توڑ کر غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سول ڈیفنس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کیں اور دو دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کیمطابق ملزمان سیل شدہ دکانوں کے تالے توڑ کر غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کر رہے تھے ، جو علاقے کے رہائشیوں کیلئے سنگین حادثات کا سبب بن سکتی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں