شہری کا بھاری مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) شہری کا بھاری مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔ تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
بھوانہ بازار میں ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اس کا بھاری مالیت کے بیگز اور دیگر سامان سے بھرا تھیلا چوری کر لیا گیا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔