ساہیانوالہ میں اوور لوڈنگ پر ٹرک ڈرائیور گرفتار

 ساہیانوالہ میں اوور لوڈنگ  پر ٹرک ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹرک پر اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا جو اوور لوڈنگ کے باعث نہ صرف دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث تھا بلکہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا سبب بھی بن رہا تھا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 ٹرک پر اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیا جو اوور لوڈنگ کے باعث نہ صرف دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث تھا بلکہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا سبب بھی بن رہا تھا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں