کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری گرفتار

 کرایہ داری ایکٹ کی  خلاف ورزی پر شہری گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شہری کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

 تھانہ غلام محمد آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مقامات کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران کرائے کے گھر میں مقیم ایک شہری نے اپنی کرایہ داری کا اندراج متعلقہ تھانے میں نہیں کروایا تھا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں