سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر دکاندار گرفتار

 سکیورٹی انتظامات نہ  ہونے پر دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے مرضی پورہ کے قریب پولیس نے مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ایک نجی دکان کا معائنہ کیا۔چیکنگ کے دوران دکان پر نہ سکیورٹی گارڈ تعینات پایا گیا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام موجود تھا، جس پر پولیس نے دکاندار کو موقع پر ہی گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں