لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 136 رب میں دو فریقین کی جانب سے لڑائی جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔