ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ، 24دکانیں سیل

 ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ، 24دکانیں سیل

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نے ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 دکانیں سیل کر دیں جبکہ 21 مالکان کا ریفلنگ سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

سیل اور ٹیمپرنگ کے الزام میں 5 ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ۔ سول ڈیفنس کے مطابق کارروائیاں ڈجکوٹ روڈ، راجباہ روڈ، ڈھیرہ سائیں روڈ، ڈائیوو روڈ اور سرگودھا روڈ سمیت متعدد مقامات پر کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں