چائنا ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس کے استعمال سے حادثات میں اضافہ
غیر قانونی ایل ای ڈی لائٹس استعمال کر نیوالوں کیخلاف اقدامات کئے جائیں :شہری
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل، کار اور دیگر گاڑیوں پر جینون ہیڈ لائٹس کی جگہ چائنا ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس کے نتیجے میں رات کے وقت حادثات اور ٹریفک میں مشکلات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔شہریوں نے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ایل ای ڈی لائٹس اتروائی جائیں اور غیر معیاری لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے حادثات کی شرح میں کمی آئے گی اور گاڑی مالکان کو اصل جینون ہیڈ لائٹس استعمال کرنے پر مجبور کیا جا سکے گا۔