چودھری شہباز بابر و چودھری اسلم نے تاندلہ روڈ پر پٹرول پمپ کا افتتاح کر دیا
سمندری (نمائندہ دنیا )چودھری شہباز بابر، ایم این اے ، اور چودھری محمد اسلم، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، نے تاندلہ روڈ پر ایک نیا پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ نے ایم این اے اور سابق چیئرمین کا استقبال پھولوں کے ہار پہناتے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا۔ چودھری شہباز بابر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ملک کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔