شہری کا قیمتی اور نایاب نسل کاپالتو کتا چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کا قیمتی اور نایاب نسل کاپالتو کتا چوری کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی میں افراز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا قیمتی اور نایاب نسل کا پالتو کتا ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر چوری کر لیا گیا۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔