جڑانوالہ:ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کے قتل کے تمام ملزم گرفتار

جڑانوالہ:ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کے قتل کے تمام ملزم گرفتار

مقتول محمد طاہر نے ویڈیو بیان میں قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کی تھی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ ستیانہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اہلمد محمد طاہر کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ 77 گ ب میں چند روز قبل پیش آنے والے اس قتل کے مقدمے میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی نے جدید ٹیکنیکل وسائل استعمال کرتے ہوئے تمام نامزد ملز موں کو قلیل وقت میں گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مقتول محمد طاہر نے ہسپتال میں موت سے قبل ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

جس میں انہوں نے اپنے قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کی اور سی سی ڈی سے گرفتاری کی اپیل کی تھی، تاہم سی سی ڈی اس معاملے میں مؤثر کارروائی نہ کر سکی۔ تھانہ ستیانہ پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کو ٹریس کیا اور تمام ملز موں کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملز موں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ جلد ہی کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں