سیوریج منصوبہ ناقص حکمت عملی سے شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا:ملک عبدالحفیظ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )معروف سماجی شخصیت و ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک عبدالحفیظ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے شہر میں سیوریج کا منصوبہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔۔۔
فیصل آباد روڈ پر کافی عرصہ سے سیوریج کی لائن تو ڈال دی گئی لیکن سڑک کی ابھی تک مرمت نہ کی گئی جس کی وجہ سے فضا میں گردوغبار رہتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سانس جلد اور گلے اور آنکھوں کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے اور دوسری طرف ٹریفک کی روانی شدید متاثرہو رہی ہے ۔