جڑانوالہ:منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،3 ملزم گرفتار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3ملزم گرفتار، ساڑھے چار کلو کے قریب چرس برآمد کر لی گئی۔
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ مظفر کھوکھر نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے 66 گ ب سے ملزم سعید اکبر کے قبضے سے 1450 گرام چرس، 61 گ ب سے ملزم محمد خان سے 1350 گرام چرس جبکہ 68 گ ب سے ملزم آصف خان کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کی گئی۔پولیس نے تینوں ملز موں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔