بغیر لائسنس ڈرائیونگ شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو مین شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔