کمالیہ:ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تین مقامات پر کھلی کچہریاں

کمالیہ:ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تین مقامات پر کھلی کچہریاں

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے کمالیہ میں ایک ہی دن کے دوران تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کیں۔

یہ کچہریاں یونین کونسل 63، چک نمبر 712 اور ٹی ایم اے ہال کمالیہ میں منعقد ہوئیں، جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے ۔ ڈی پی او عبادت نثار نے براہِ راست عوام کی شکایات سنی اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔شہریوں کی شکایات میں جرائم کی روک تھام، تھانہ جاتی مسائل، امن و امان کی صورتحال اور روزمرہ پولیس سروسز سے متعلق معاملات شامل تھے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کو فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنا ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کے مسائل بروقت حل ہوں اور انہیں تھانوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تعاون سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنا اور روزمرہ زندگی متاثر کرنے والے مسائل کا فوری ازالہ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں