چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 39 ہزار کے جرمانے

چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، 39 ہزار کے جرمانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحت دشمن عناصر کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مجموعی طور پر 87 انسپکشنز کیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر 39 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات، اور حشرات کے تدارک کے نامناسب اقدامات کی وجہ سے متعدد میٹ شاپس اور فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بلیبارٹری کے تجزیہ رپورٹ کے مطابق دودھ کے سیمپل کے فیل ہونے پر معروف ملک شاپ کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں