چک جھمرہ:کرسمس کیک کاٹا گیا، مسیحی برادری میں عیدی تقسیم

چک جھمرہ:کرسمس کیک کاٹا گیا، مسیحی برادری میں عیدی تقسیم

چک جھمرہ (نامہ نگار )ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹر المیزان ایسوسی ایٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو مسیح برادری اور بھائیوں کے لیے یوم کیک کاٹنے اور عیدی تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

 پروگرام میں تحصیل چک جھمرہ کے پروجیکٹ المیزان ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو عرفان جیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔اس موقع پر المیزان ایسوسی ایٹ کی ٹیم اور ایف ڈبلیو ایم سی کے عہدے داران بھی موجود تھے ۔ چیف ایگزیکٹو سید عرفان جیلانی نے مسیح ورکرز بھائیوں اور بہنوں میں دو دو ہزار روپے اور ایک ایک سوٹ بطور خاص عیدی تقسیم کی اور ساتھ بہترین کھانے کا بھی انتظام کیا۔عرفان جیلانی نے کہا کہ جب انہوں نے تقریباً ایک سال قبل ستھرا پنجاب کا ٹھیکہ لیا تو محمود گل صاحب نے مکمل رہنمائی فراہم کی، جس کے باعث  یہ پروگرام کامیابی سے منعقد ہو سکا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسیح فیملی کے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت کا موقع ملا۔ درجنوں مسیح سینٹری ورکرز نے خوشی کا اظہار کیا اور المیزان ایسوسی ایٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں