احمدپور سیال:غیر حاضر میو نسپل اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

احمدپور سیال:غیر حاضر میو نسپل اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

احمدپور سیال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال طارق محمود گل نے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں سے میٹنگ کی اور تمام اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔ غیر حاضر اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے اور معطلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے وسیع تر مفاد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے نظریے کی تکمیل کے لیے سب کو اپنا کام ایمانداری سے انجام دینا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام کرنے والوں کو عزت ملتی ہے جبکہ کام نہ کرنے والے کو گھر جانا پڑے گا۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات، بغیر ڈھکن گٹر، ابلتی سیوریج لائنز، آوارہ کتوں کے خاتمے ، شہری حدود میں بھینسوں کے باڑوں کی منتقلی، بغیر ترپال ٹرالیوں اور پبلک سروس ڈلیوری سمیت دیگر مسائل پر عمل درآمد کے لیے خود ڈیوٹیاں لگائیں۔ سٹاف کو یونیفارم پہننے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں