شورکوٹ:تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد ، 41 مریضوں کو معذور قرار دیا گیا

شورکوٹ:تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے  معذور افراد ، 41 مریضوں کو معذور قرار دیا گیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر ماریہ امداد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کی۔

بورڈ کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر فہد مقبول آرتھوپیڈک سرجن، ڈاکٹر رحمت اﷲ شیخ آئی سپیشلسٹ، ٹیوٹا شورکوٹ کے نمائندہ عبد الکریم، رانا محمد اشفاق، خلیل الرحمٰن سوشل نیڈ آفیسر اور سہیل آرتھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ شامل تھے ۔بورڈ میں مختلف کیٹیگریز کی 50 درخواستیں پیش کی گئیں، جن میں سے 41 افراد کو معذور قرار دیا گیا، 6 افراد کو سپیشل رائے کے لیے ریفر کیا گیا، 1 فرد معذوری کی کیٹیگری میں شامل نہیں ہوا جبکہ 2 افراد بورڈ میں حاضر نہیں ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں