گوجرہ:ریلوے انڈر پاس کی مرمت نہ ہونے سے ٹریفک متاثر
گوجرہ (نمائندہ دنیا F) شہر کے واحد ریلوے انڈر پاس کی مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا، جس کے باعث ٹریفک کے شدید دباؤ نے انڈر پاس کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے ۔
انڈر پاس سے گزرنے والی گاڑیاں بھی اس صورتحال کی وجہ سے نقصان کا شکار ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈجکوٹ روڈ پر موجود سیوریج نالے کا پانی بھی انڈر پاس میں داخل ہو رہا ہے ، جس سے انڈر پاس کی دیواریں تباہ حالی کا شکار ہو گئی ہیں۔ متعلقہ حکام نے اس اہم معاملے پر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری مرمت اور اصلاح احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔